کوئٹہ:

بلوچستان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے رولر کو آگ لگا دی جب کہ نصیر آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو آگ لگادی۔ یہ تعمیراتی کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رولر کیمپ سائٹ سے دُور ایک گھر کے سامنے موجود تھا۔ آگ لگائے جانے سے رولر مشین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
دوسری جانب نصیر آباد میں 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واجہ پل کے نزدیک ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکل،  نقدی اور  موبائل فون ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے تعاقب کرنے پر انہوں نے فائرنگ کردی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ذوالفقار اور زاہد علی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح افراد نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  ---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق