معاون خصوصی و ایڈوئزر کو بھی محکمے مل گئے ،کس کس کو کونسا محکمہ ملا؟دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
معاون خصوصی و ایڈوئزر کو بھی محکمے مل گئے ،کس کس کو کونسا محکمہ ملا؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اورنگزیب کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، حنیف عباسی کو محکمہ ریلویز، معین وٹو کو آبی وسائل اور جنید انور کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان دیا گیا ہے۔
رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور، سید مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اور رانا مبشر اقبال کوپبلک افیئرز یونٹ اور شزا فاطمہ کو وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔
وزرائے مملکت میں رشید احمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی، عبدالرحمٰن خان کانجو کو پاور ڈویژن، عقیل ملک کو قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی کو ریلویز، کیسو مل کھیئل داس کو مذہبی امور، محمد عون ثقلین چوہدری کو اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، مختار احمد ملک کو صحت، طلال چوہدری کو داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
وزیراعظم کے خصوصی معاونین میں شامل ہارون اختر کو صنعت و پیداوار، حذیفہ رحمٰن کو قومی ورثہ و ثقافت، مبارک زیب کو قبائل امو اور طلحہٰ برکی کو معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا گیاہے۔وزیراعظم کے مشیران میں ڈاکر توقیر حسین شاہ کو پرائم منسٹر آفس، محمد علی کو نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف دفاع، اعظم نزیرتارڑ وفاقی وزیر قانون و انصاف، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، عطااللہ تارڑ وفاقی وزیراطلاعات ہونگے۔
خالدمقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم۔ قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر بورڈ آف انوسیٹمنٹ، عبدالعلیم خان وفاقی وزیر مواصلات، چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور رانا تنویر نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ 25 جولائی کو امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ ابھی ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل تو سامنے نہیں آئی مگر امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماؤں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہی کے دستخط سے پاکستان نے خط نوبیل کمیٹی کو ناروے بھیجا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ جنوب ایشیا میں قیام امن کیلئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرمعمولی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام دیا جائے۔(جاری ہے)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دیرینہ حل طلب مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے اسے حل کرنے میں کردار کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے فوری طور پرقبول کرلیا تھا تاہم بھارت ماننے سے گریز کررہا ہے۔اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے یہ ملاقات ایسے وقت بھی ہوگی جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت جاری ہے اور سندھ طاس معاہدیکو بھارت نے یکطرفہ طور پرمعطل کررکھا ہے اور تاحال کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات سے بھی گریز کر رہا ہے۔امکان ہے کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دو طرفہ امور میں پاک امریکا تجارت بڑھانے سیمتعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔