الحمد للّٰہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کر کے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق وفد میں مشاہد حسین، ایس ایم تنویر، میاں احسن، سلیم غوری، گوہر اعجاز، سید یاور علی، عاطف شیخ، فواد مختار، شہزاد ملک، عثمان ملک، عاطف انعام اور شہزاد اصغر شامل تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی ملکی صنعتی و معاشی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ ملک میں لگایا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا اور لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت اور مفید آراء سے ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی مشاورت سے تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے یہ بھی کہا ہے کہ سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے، ٹریڈ افسران کو تجارت و برآمدات کے فروغ کے حوالے سے واضح اہداف فراہم کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کی معیشت
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔
دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں