آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ویمن کرکٹر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ویمن کرکٹر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے آسٹریلیا کی الانا کنگ اور انابیل سدرلینڈ جبکہ تھائی لینڈ کی تھیپاتچا پتھاوونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیاں فروری کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پلیئر ا ف دی منتھ
پڑھیں:
چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس کا شنگھائی میں انعقاد
بیجنگ :: چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس شنگھائی میں منعقد ہوا۔چین کے نائب وزیر خارجہ سن وئی ڈونگ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے چین کے ساتھ جنگ بندی کے اتفاق رائے کی پاسداری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے میں چین کے مثبت کردار کو سراہا۔ یہ اجلاس پرخلوص، دوستانہ اور ہم آہنگی کے ماحول میں ہوا۔چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کا انعقاد چین کی تازہ ترین سفارتی کاوش ہے۔
Post Views: 6