وزیراعظم کی چین کے صدر، وزیر اعظم اور چینی عوام کو دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور چینی عوام کو بیجنگ میں دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئرن برادر اور ہر طرح کی صورتحال میں سٹرٹیجک تعاون کے شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور چین امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف