او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس; اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے
او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس آج جدہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس ان کیمرہ / کلوز سیشن ہوگا جس کے باعث وہ لائیو نشر نہیں کیا جائے گا، اجلاس شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اراکین کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، اسحاق ڈار کے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کی ریکارڈنگ پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل غیر معمولی اجلاس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے خلاف بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
کانفرنس میں نائب وزیراعظم فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: او آئی سی کونسل اسحاق ڈار
پڑھیں:
دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔