پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے امریکی صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان پر بھی بات کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کا کوئی پتا نہیں، کب کوئی اور بات کر دیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کو شہباز شریف کا مشیر داخلہ مقرر کردیا گیا، نئے کابینہ ارکان کو وزارتوں کےقلمدان سونپ دیے گئے۔
طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، حنیف عباسی ریلوے، علی وزیر ملک پیٹرولیم، مصطفیٰ کمال کو صحت کی وزارت مل گئی۔
چوہدری سالک حسین کی جگہ سردار محمد یوسف کو مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل
پڑھیں:
سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-10
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سیزنل فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا ویکسین اب موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق ویکسین مؤثر طریقے سے انفیکشن کی شدت کو کم کرتی ہے ساتھ ہی انتہائی نگہداشت کی ضرورت کو کم کرتی ہے، اور موسمی انفلوئنزا سے وابستہ اموات کی شرح کو کم کرتی ہے۔ وزارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب سے زیادہ خطرے والی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، مدافعتی ادویات لینے والے، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد، 6ماہ سے 5سال کے بچے، حاملہ خواتین، موٹاپے کے شکار افراد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان رسک والے افراد میں شامل ہیں۔گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق، انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل ہونے والے 96 فیصد مریضوں کو ویکسین نہیں ملی تھی جو کہ تحفظ اور روک تھام میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔