سکردو، گورنر جی بی کو بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کمشنر بلتستان کمال خان نے لینڈ ریفارمز کے ایشو پر بلتستان کے سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کئے گئے مسودے اور حکومتی مسودے پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام محکموں کے سربراہان نے محکموں کی کارکاردگی پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان نے بلتستان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور بجلی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلتستان میں بجلی کی پیداوار و طلب اور تقسیمیات کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سکردو شہر کیلئے اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی جبکہ کل صلاحیت چالیس میگاواٹ ہے تاہم موسم کھلنے کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ بریفنگ میں بلتستان میں امن و امان خاص کر زمینوں کے تنازعے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر بلتستان کمال خان نے لینڈ ریفارمز کے ایشو پر بلتستان کے سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کئے گئے مسودے اور حکومتی مسودے پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام محکموں کے سربراہان نے محکموں کی کارکاردگی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بجلی کی تقسیم کو منصفانہ کر کے سپیشل لائنز کے مکمل خاتمے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز کو لوڈشیڈینگ شیڈول کے مطابق بجلی دین تاکہ چھوٹے صنعت سے وابستہ افراد کا معاش چل سکے۔ سید مہدی شاہ نے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کیلئے مذید سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ واپڈا حکام کو فیز فور پر جلدی کام کرنے کی ہدایت کی۔ سید مہدی شاہ نے سولر انرجی پر کام کرنے کیلئے جلد زمین دیکھنے کا حکم دیا، ساتھ ہی شغرتھنگ اور ہرپوہ پاور پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کیلئے معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے جلد کام کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید مہدی شاہ کرنے کی بجلی کی
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔