سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
دہشت گردوں کیخلاف کارروائی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم،19 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد ہوئے۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر و دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ فورس نے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم،19 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد ہوئے۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر و دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 758 کومبنگ آپریشنز کے دوران107 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 30 ہزار 394 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کی
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔