ن لیگ نے خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی ہے: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی ہے۔
اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اور شہید بینظیر بھٹو کے نام تاریخ فراموش نہیں کر سکتی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کر رہی ہیں، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کردار سے خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں، کسی بھی سابق حکومت کے عوام کی فلاح کے منصوبوں کو بند نہیں کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہر حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رہنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
ANKARA:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔