ڈی جی خان: بارڈر چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ،جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے ۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔آئی جی پنجاب نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزادکشمیر ؛ دہشت گردی میں مطلوب گروہ کیخلاف پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل
ویب ڈیسک : آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔
پولیس کی جانب سے گاؤں حسین کوٹ میں دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا، اسی دوران دہشتگردوں نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بزدل دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اُن کا ایک اہلکار لاپتہ بھی ہے ۔
یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئیں، جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سی ایم ایچ کے اطراف میں تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔