محمد عامر نے آئی پی ایل میں شمولیت سے متعلق خبروں پر لب کشائی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران میزبان نے عامر سے سوال کیا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ حاصل کرلیں گے، جس کے بعد ان کے لیے آئی پی ایل میں شرکت ممکن ہو جائے گی، تو کیا وہ اس لیگ میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر محمد عامر نے دوٹوک جواب دیا کہ اگر انہیں اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کھیلیں گے میزبان تابش ہاشمی نے مزید پوچھا کہ اگر پاکستان میں آئی پی ایل کھیلنے پر تنقید کی گئی تو ان کا ردعمل کیا ہوگا؟ جس پر عامر نے واضح کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے یہ معاملہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا انہوں نے اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی تھی مگر ہمارے سابق کرکٹرز اس لیگ میں کمنٹری اور کوچنگ کرتے رہے محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹیم کی نمائندگی کرنا پسند کریں گے اس موقع پر شو میں موجود ان کے ساتھی احمد شہزاد نے بھی عامر کی حمایت کی اور کہا کہ آر سی بی کو اپنی بولنگ لائن مضبوط کرنے کے لیے عامر جیسے تجربہ کار فاسٹ بولر کی ضرورت ہے، جو ٹیم کو پہلا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی پی ایل
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو: فائلبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔
ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ نکلیں گے۔
اس دوران علیمہ خان نے عامر ڈوگر کی بات کاٹ دی اور کہا کہ آپ بانی کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے نکلو، بانی نے ہمیشہ کہا رول آف لا کےلیے نکلو۔