مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
مصطفی نواز کھو کھر کے والد نواز کھو کھر مرحوم کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست ان کے انتقال کے بعد منظور کرلی گئی۔
ہائی کورٹ نے 2018ء میں دائر کیے گئے مقدمے کا 7 سال بعد فیصلہ سنا دیا ۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نواز کھوکھر انتقال کرچکے ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے کی پیروی کی۔
جسٹس اعظم خان نے ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے والد مرحوم نواز کھوکھر نے بطور ایم این اے 8 مارچ 1987 کو اسلحہ لائسنس لیا۔ پاکستان آرمز رولز 41 کے مطابق وہ اسلحہ لائسنس جو کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوئے تھے، عموماً منسوخ تصور کیے جاتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق رکن قومی اسمبلی پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کا لائسنس منسوخ تصور نہیں ہوگا۔ پاکستان آرم رولز کے تحت درخواست گزار کو ان کے لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015ء میں گم ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست گزار اسلحہ لائسنس
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔