شائد علی امین کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے مولانا نے تنقید کی: کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شائد علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شائد علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت گنڈاپور کو لگام دے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے: صدر زرداری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے ایجنڈے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟