افسوس ہے نئی نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر زرداری نے دی، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھوک ہڑتالی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے، پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے، ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں، ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا کوئی پُرسان حال نہیں، سندھ میں پانی کے مسئلے پر سندھ کے عوام کی آواز نہیں سنی گئی۔
 
 آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے عوام وڈیروں کی زیادتی کا شکار ہیں، ہمیں ان سب کیخلاف متحد ہونا چاہیے، سندھ کے مسائل کیلئے شہری اور دیہی باشندے ایک ہیں، اگر دریائے سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکا ڈالا تو ہم شہری سندھ بھی احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ نکالی جانے والی 6 نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر آصف زرداری نے دی ہے، ان نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں، پانی کا مسئلہ ہو یا کوئی بنیادی مسئلہ سندھ کے مستقل باشندے یک زبان ہیں۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام نے کہا کہ
پڑھیں:
عبدالرحمن کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-15
کراچی (کامرس رپورٹر) اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر عبدالرحمن خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے جنرل سیکرٹری وقار احمد خان ، سیکریٹری لا اینڈ آرڈر کاشف احمد ،ارکان صوبائی اسمبلی نجم مرزا، شارق جمال، معاذ محبوب، جمال احمد، عبدالباسط اور فوزیہ حمید نے بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصاً تجارت و صنعت کے فروغ، چھوٹے تاجروں کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور سندھ بالخصوص کراچی کے معاشی و سماجی حالات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مو قع پرعبدالرحمن خان نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میںاپنا ایک مقام رکھتی ہے اور معیشت کے مسائل کے حل کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اسمال ٹریڈرز ہر فورم پر فعال کردار ادا کرتی رہے گی ۔وقار احمد خان اور کاشف احمد نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور قانون و امن کی مضبوطی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی‘ جس میں تمام شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔