کراچی کے روزہ دار ہوشیار!!! آج بھی پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق شہر کا فضائی معیار 112 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ مضر صحت زمرے میں ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی زیادہ مقدار میں استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
---فائل فوٹومحکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے معاشی حب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔