اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔
چوہدری سالک حسین نے اس معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوری انکوائری کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں روہت شرما نئی تاریخ رقم کریں گے
وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ وزارت ہوائی اڈوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کیے جائیں، حماس کنٹرول فلسطینی کمیٹی کے سپرد کرنے کو تیار ہے، ترک وزیرِ خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول : ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اپنے حملے فوراً بند کرے، کیونکہ وہ بارہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
غزہ جنگ بندی سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ حماس غزہ کا انتظام فلسطینیوں پر مشتمل ایک کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے لہٰذا عالمی برادری کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، جس سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔
استنبول اجلاس میں غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا۔ ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس فورس میں شرکت کا فیصلہ ہر ملک اپنی پالیسی اور معیار کے مطابق کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ کا مؤقف ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر حکومت صرف فلسطینیوں کو ہی کرنی چاہیے۔