اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔چوہدری سالک حسین نے اس معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوری انکوائری کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ وزارت ہوائی اڈوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
وفاقی وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ویڈیو وائرل
اسکرین گریبوفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی دیگر حکام کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ان کے ہمراہ پیڈل کورٹ میں دیگر حکام بھی موجود ہیں، جو عطا تارڑ کے ساتھ پیڈل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ پیڈل ایک ریکیٹ اسپورٹ ہے جو ٹینس سے ماخوذ ہے اور سو سال سے زائد عرصے سے کھیلی جا رہی ہے، ٹینس کے مقابلے میں اس کا کورٹ چھوٹا ہوتا ہے، اس میں ڈبلز لائنز نہیں ہوتیں اور جال (نیٹ) بھی نیچا ہوتا ہے۔
یہ کھیل حالیہ برسوں میں خطے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔