چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سب سے زیادہ سفر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز کے لیے 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلا دیش نے پہلا میچ دبئی، پھر راولپنڈی میں 2 میچز کے لیے قریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کیا۔
آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کے لیے 2509 کلومیٹر جبکہ جنوبی افریقا نے 4 میچز کے لیے 5 فلائٹس لیں اور قریباً 3286 کلومیٹر سفر کیا۔ میزبان ملک پاکستان نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلہ دیش پاکستان دبئی کراچی راولپنڈی لاہور نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بنگلہ دیش پاکستان کراچی راولپنڈی لاہور نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی میچز کے لیے نیوزی لینڈ سفر کیا
پڑھیں:
حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
حب(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے 7 بجکر 15 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز 45 کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
Post Views: 2