چئمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم نے بلیک کیپس کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہل، ریشب پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندر جڈیجہ، ورون چکرورتی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مشیل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریس ویل، مارک چیمپمن، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیریل مچل، ول او’رورک، گلین فلپس، راچن راوندرا، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول یانگ، جیکب ڈفی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے خلاف
پڑھیں:
لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل
لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا قابل مذمت ہے، جب بلوچستان میں معصوم قتل ہورہے تو بھارت میں شدت پسند شادیانے بجارہے تھے، لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا خون بہنے کی پھر بھی مذمت کرتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر جو جنگجو باتیں مودی نے کیں ہیں لگتا ہے بلاکوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اس وقت بھی کہا تھا شروع تم نے کیا ختم کیسے اور کب ہوگا فیصلہ ہم کریں گے، اگر کسی کو پھر چائے پینے کا شوق ہو رہا ہے تو دن کی روشنی میں بھیج دیں، پاکستانی مہمان نواز اچھی چائے ہلاکر بھیجیں گے، پاکستان اور بھارت کے عوام کو امن و سلامتی سے زندگی گزارنے دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم