حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات  کئے گئے ہیں، چینی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی وزارت شہری امور، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہان نے متعلقہ امور پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

اتوار کے روز شہری امور کے وزیر لو جی یوان نے کہا کہ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں ضرورت مند افراد کی بنیادی زندگی کے تحفظ، بچوں اور معذوروں کے لیے خدمات کے انتظامات  کئے گئے ہیں جن پر  سول افیئرز کے محکمے  عمل درآمد کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزیر وانگ شیاؤ پھنگ نے کہا کہ 2024 کے آخر تک ملک بھر میں بنیادی پنشن، بے روزگاری اور روزگار   کے دورا ن  انجری انشورنس کے ذریعے بیمہ شدہ افراد کی تعداد بالترتیب 1.

07 ارب، 250 ملین اور 300 ملین تک پہنچی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ پلیٹ فارمز جیسے ایکسپریس ڈیلیوری، ٹیک اوے اور آن لائن کار ہیلنگ ڈرائیورز کے بیمہ شدہ ملازمین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے وزیر نی ہونگ نے کہا کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں نو تعمیر شدہ کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت کے علاقوں  اور رقوم نے مثبت نمو حاصل کی ہے، اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے اس سال جنوری اور فروری میں “گراوٹ کو روکنے اور  استحکام  ” کی مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر لے ہائی چھاؤ نے کہا کہ 2024 میں چینی باشندوں کی متوقع عمر 79 سال تک پہنچی   جو 2023 کے مقابلے میں 0.4 سال زیادہ ہے اور قومی معاشی و سماجی ترقی کے لیے  چودہویں  پانچ سالہ منصوبے کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق  پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے لٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونی فوجی مداخلت ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں‘چینی وزیر دفاع
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب
  • فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا