فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 مارچ 2025ء) سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ جمعہ کو فرانسیسی صدراتی محل ایلیسی پیلس میں منعقدہ پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
(جاری ہے)
سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور پاکستان اور فرانس کے عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فرانس کے
پڑھیں:
نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک اہم اور نایاب تاریخ اردو نثر’’ سیر المصنفین‘‘ مصنفہ مولوی محمد یحیی تنہا، جو ستر اسی سال سے نایاب تھی ادب و تحقیق کے ممتاز ناشر مجلس ترقی ادب لاہور نے ابھی حال میں شائع کردی ہے ۔
ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اس نادرونایاب تاریخ کو اپنے مفصل مقدمے اور اسناد و حواشی کے ساتھ تحقیقی و تاریخی اصولوں کے تحت مرتب کیا ہے۔
یہ ناردوکمیاب تاریخ نثراردوادب اب اس کے شائقین اور ادب و زبان کے طلبہ و اساتذہ کے لیے دستیاب رہے گی اور وہ اس اہم تاریخ نثراردو ادب سے پوری طرح استفادہ کریں گے۔