پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، 8 بل منظور ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11:00 بجے ہو گا، اجلاس میں کمیٹیوں کے تجویز کردہ 8 بل منظور کروائے جائیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا، ارکان اسمبلی توجہ کے نوٹس اجلاس میں پیش کریں گے۔
کال توجہ کے نوٹسز جو علیحدہ فہرست میں درج ہوں گے، پوچھے جائیں گے اور زبانی جوابات دیے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025ء، پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2025ء دی پنجاب ویگرنسی (ترمیمی) بل 2025 ء، پنجاب کھال پنچایت (منسوخ) بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔
اسی طرح نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنسک سائنس اتھارٹی بل 2025ء، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء بھی منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ علاوہ ازیں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب