بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔ متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، دھماکوں سے آس پاس کے  گھر منہدم ہو گئے، جس میں مکین لوگ زخمی اور شہید ہوئے۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے ہسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئی جبکہ متعدد کو فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کا ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گردووں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم شہید ہوئے۔ 31 سالہ شہید میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب سے تھا جبکہ 22 سالہ شہید سپاہی ناظم حسین جہلم کے رہائشی تھے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

لاڑکانہ اور سکھر میں پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ: 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی۔ شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پرپولیس جوانوں کی تحسین
  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ  
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک