چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی، جو کہ آئی سی سی کے سب سے اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک خصوصی سفید کوٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سفید کوٹ ٹیم کی محنت، عزم اور کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے ہر میچ کی اہمیت ہوتی ہے اور ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی
سفید کوٹ ایک اعزازی بیج کے طور پر چیمپئنز کی شان کو بڑھاتا ہے اور یہ بے مثال عزم کی ایک نشانی ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔
یہ روایت 2009 میں جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں شروع ہوئی، جب رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر یہ سفید کوٹ دیے گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟
بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، جبکہ پاکستان نے 2017 میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی اور سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے یہ سفید کوٹ پہننے کا اعزاز حاصل کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟
بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کلدیپ یادو کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔
کرکٹ انفو کے مطابق کلدیپ یادو کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے اور وہ 6 نومبر سے بینگالورو میں جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بی سی سی آئی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کلدیپ کو ریلیز کرنے کی درخواست بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔ آسٹریلیا میں جاری وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز میں کلدیپ تین ایک روزہ میچز میں سے ایک اور ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ تھے۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔