تکنیکی اورآپریشنل وجوہات،آج بھی 14پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
(اقصیٰ ٰشاہد) پروازوں کاشیڈول معمول پرنہ آسکا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج بھی کراچی سے روانہ ہونے والی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
کراچی سے پشاورجانےوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
کراچی سےلاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
کراچی سے دامام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 بھی منسوخ ہونے والی پر وازوں میں شامل ہیں۔
رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم
کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136،کراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز ای جانے والی بھی منسوخ کراچی سے
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔