بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج سے پہلے کوئی کپتان انجام نہ دے سکا۔

اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

مزید پڑھیں: 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف روہت شرما نے 83 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی فائنل میں پلیئر آف دی میچ (POTM) ایوارڈ جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر آئی سی سی ایونٹس میں پلیئر آف دی میچ بننے والے چوتھے کپتان ہیں۔


ICC ایونٹس کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ جیتنے والے کپتان  

روہت شرما سے پہلے صرف تین کپتانوں نے کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتا تھا:  

کلائیو لائیڈ (ویسٹ انڈیز) – 1975 ورلڈ کپ  
رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 2003 ورلڈ کپ  
ایم ایس دھونی (بھارت) – 2011 ورلڈ کپ  
روہت شرما (بھارت) – 2025 چیمپئنز ٹرافی  

متعدد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے والے کپتان:

چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد روہت شرما دنیا کے چھٹے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی ہیں جبکہ وہ بھارت کے دوسرے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔

ان سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے کپتان یہ ہیں:  

رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 4 ٹائٹل (2003 ورلڈ کپ، 2007 ورلڈ کپ، 2006 چیمپئنز ٹرافی، 2009 چیمپئنز ٹرافی)  

ایم ایس دھونی (بھارت) – 3 ٹائٹل (2007 T20 ورلڈ کپ، 2011 ورلڈ کپ، 2013 چیمپئنز ٹرافی) 

کلائیو لائیڈ (ویسٹ انڈیز) – 2 ٹائٹل (1975 ورلڈ کپ، 1979 ورلڈ کپ)  

ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز) – 2 ٹائٹل (2012 T20 ورلڈ کپ، 2016 T20 ورلڈ کپ)  

پیٹ کمنز (آسٹریلیا) – 2 ٹائٹل (2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، 2023 ورلڈ کپ)  

روہت شرما (بھارت) – 2 ٹائٹل (2024 T20 ورلڈ کپ، 2025 چیمپئنز ٹرافی)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روہت شرما میں پلیئر T20 ورلڈ کپ دی میچ

پڑھیں:

ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل

حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر