ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،صدر مملکت آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، پارلیمانی سال کے آغاز پر اس ایوان سے بطور سویلین صدر8ویں بار خطاب کرنا میرے لئے اعزاز ہے، یہ لمحہ ہمارے جمہوری سفر کے تسلسل کا عکاس ہے،صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے،ہمیں ملک میں گڈگورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے،ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے،ٹیکس کے نظام میں بہتری لانا ہوگی،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہے۔عوامی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے،پالیسی ریٹ میں کمی، زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے،ہمیں عوامی خدمت کے شعبے پر بھرپورتوجہ دینا ہوگی،
صدر آصف زرداری نے کہاکہ ایوان بہتر طرز حکمرانی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے،ہماری عوام نے اپنی امیدیں پارلیمنٹ سے وابستہ کررکھی ہیں۔
صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور سیاسی استحکام صدر مملکت نے کہاکہ ہے ہمیں
پڑھیں:
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔