آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو صدر کہتے ہیں ، ہم اس انسٹالڈ حکومت کو نہیں مانتے، آصف علی زرداری نے آج کوئی اچھی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے، پنجاب میں پکے کے ڈاکوؤں کے کا ایک گروہ ہے جس سرغنہ ڈاکٹر عثمان بنا ہوا ہے، موجودہ حکومت اقتصادی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ کرپشن انتہا پر ہے اور یہ خوشیاں منا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے، آئیں ہمارے ساتھ چلیں اور پتا کریں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے یا بڑھی ہے، دو سالوں میں ایس آئی ایف سی صفر بٹہ صفر رہی ہے، آج تک ہمارے سوالات کے جوابات نہیں دیے، آئی ٹی کا سیکٹر ختم کردیا، کوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے، غفلت کی وجہ سے اس وقت ہمارے فوجی جان کا نظرانہ پیش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ فوج ہماری ہے، اس وقت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بوگس کیسز میں گھسیٹا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی یرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہم نے بے نظیر کی تصویر کے پیچھے زرداری کی لیگیسی دیکھی ، آج کی تقریر میں آصف علی زرداری ثابت نہیں کرسکے کہ جمہوریت ہے ، زرداری صاحب اپوزیشن کے چیمبر سے گزر کر نہیں گئے، آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج جیسے آج تھا ہمیشہ ایسے جاری رہے گا، ہمیشہ فیصلے ایوان سے باہر ہوتے رہے ہیں ، ایوان کو فوقیت نہیں دی گئی، ایوان مکمل نہیں ہے جس کا ہم اعادہ کرچکے ہیں۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس ایوان میں جتنے بھی قوانین پاس ہوئے اس کی کوئی اخلاقی اور قانونی حیثیت نہیں ہے، سینیٹ میں ایک صوبے کی نمائندگی ہی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر الیکشن کیسے کروا لیے جاتے ہیں اور بل پاس کیسے ہورہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی عمر ایوب نہیں ہے رہے ہیں
پڑھیں:
بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔
متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات میں دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کے فیصلے کو واپس لینے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اگر چاہیں تو میں اس خبر کا تصویری کارڈ یا سوشل میڈیا پوسٹ بھی بنا سکتا ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ: بھارتی جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری پہلگام فالس فلیگ: بھارتی جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور خطرناک منصوبہ بے نقاب پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ، حکومت نے اشتہار جاری کر دیا ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم