گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسپین کے شہر بارسیلونا میں 3 تا 6 مارچ تک منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس کے بعد گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی۔
سال 2025 ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے بڑا عرصہ ٹاپ پوزیشن پر گزارااور اس کے بعد اب یہ پوزیشن سام سنگ کے گلیکسی اے 56 نے لے لی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 تیسرے، نتھنگ فون (3 اے) پرو چوتھے، شیاؤمی 15 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 ای میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنِکس نوٹ 50 پرو 4 جی براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی
پڑھیں:
سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تقرریاں چار برس کے لیے کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی تھی، جنھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔
ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے۔ تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔
لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی تھی، انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیے۔
ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر نازلی حسین اور ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔