میں وہ گورنر نہیں جو صرف باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں، کامران خان ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، حکومتی نمائندوں کو جو بجٹ مل رہا ہے، وہ اسی شہر کی ترقی میں استعمال ہوگا، ہم انشا اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان نے کہا ہے کہ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے نارتھ کراچی پہنچے، جہاں ایم کیو ایم کے رہنماں بشمول رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نارتھ کراچی کی عوام نے گورنر سندھ کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور تمام افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج شہریوں نے میری آمد پر پروقار انداز میں استقبال کیا، جس پر میں بے حد شکرگزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں افطاری کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور روزانہ قاری صاحبان گورنر ہاؤس میں تلاوتِ کلام پاک کرتے ہیں، جن میں آج انڈونیشیا سے آئے قاری صاحب بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کراچی اور صوبے کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ اس شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے۔
انہوں نے حکومت کے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ حکومتی نمائندوں کو جو بجٹ مل رہا ہے، وہ اسی شہر کی ترقی میں استعمال ہوگا، ہم انشا اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرائیں گے۔ گورنر سندھ نے اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا کہ جب سے اللہ تعالی نے بارہ ربیع الاول والے دن مجھے اس منصب پر بٹھایا ہے، تب سے ہم مسلسل شہر اور صوبے کے مسائل پر بات کرتے ہیں، میں وہ گورنر نہیں ہوں جو صرف بانڈری میں رہ کر باتیں کروں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کی قیادت اور تجربے کو سراہا۔ آخر میں گورنر سندھ نے کہا کہ اب تک چھپن لاکھ افراد گورنر ہاؤس میں افطاری کے لیے آ چکے ہیں، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کی،سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔ملاقات میں "معرکہ حق،جشن آزادی" تقریبات یکم تا 14اگست کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔(جاری ہے)
۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں،آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،بہترین پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔