سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا۔ سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام اقدامات کریں گے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف وفاقی وزیر

پڑھیں:

سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں نوے ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم میں مزید 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
سردار شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اب تک 83 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں واضح بہتری آئی ہے اور اس اقدام سے سندھ بھر کے سکولوں میں تدریسی معیار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
سردار شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کو محکمے کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں تعلیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پانڈا بانڈ کا اجرا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات
  • حج آپریشن کس نے ڈی ریل کیا؟سینیٹ قائمہ کمیٹی، انکوائری کمیٹی بنا دی
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • 67 ہزار پاکستانی حج سے کیوں محروم رہیں گے؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ