کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تیمور علی نے فلسطین کے حوالے سے اپنی جماعت کے دیرینہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری سالانہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے اور ملک بھر کی عوام سے امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کی اپیل کی گئی۔ تیسری عالمی فلسطین کانفرنس میں ممتاز سیاسی شخصیات، سفارتکاروں اور اسکالرز اور دانشور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کے خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے ایران، عراق، ملائیشیا اور روس کے سفارت کاروں سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور اسکالرز و دانشور شرکاء سمیت  دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر صابرابو مریم نے ملک بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور پاکستانی حکومت سے یوم القدس کو قومی سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔

کانفرنس میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی شیری، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمن حردیانتا، عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماھر مجھد اور روسی سفارتکار کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم ضیاء، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی انجینئر تیمور علی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، ماہر عالمی امور ڈاکٹر طلعت وزارت، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر بیرسٹر سرفراز ہیترو اور دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست اراکین مسلم پرویز، محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، یونس بونیری، پیر ازہر ہمدانی، بشیر سدوزئی بھی شریک تھے۔

حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور ہم سب مل کر وہاں نماز ادا کریں گے۔ جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو شامل کیے بغیر ان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی یکطرفہ فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں کھڑے رہے اور اسرائیل کے وجود کو ناجائز قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی کاز پر کوئی سمجھوتہ غداری کے مترادف ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سلیم ضیاء نے اپنے خطاب میں فلسطین کے عوام کی اسرائیلی تسلط سے آزادی کے پاکستان اور قائداعظم کے نصب العین پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تیمور علی نے فلسطین کے حوالے سے اپنی جماعت کے دیرینہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے کہا کہ اسرائیل کا وجود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات نے عالمی طاقتوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اکثر تشدد کے نشانات کے ساتھ واپس آتے ہیں، جبکہ حماس کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدی بغیر کسی نقصان کے واپس گئے۔

ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ ابراہیمی معاہدہ ان کے لیے معاشی فوائد کا باعث بنے گا لیکن 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی بربریت نے ان تمام سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ انہوں نے مزاحمتی محاذ اور خاص طور پر حماس، حزب اللہ کے رہنماؤں بشمول یحییٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام امریکہ کے اس منصوبے کو قبول نہیں کریں گے جس کے تحت انہیں زبردستی اردن اور مصر منتقل کیا جائے۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمن حردیانتا نے فلسطین کے لیے اپنی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملائیشیا غزہ کی تعمیرِ نو اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد اور عادل عسکری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر ہر کسی کو آواز بلند کرنی چاہیئے۔

بین الاقوامی امور کی ماہر اور سینئر ڈاکٹر طلعت وزارت نے 7 اکتوبر کے واقعات کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ردعمل قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دے کر ان کی یکجہتی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر سرفراز نے بھی فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ سیمینار کا اختتام پاکستانی شہریوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ میں فعال شرکت، فلسطینی حقوق کے لیے سفارتی کوششوں کو مضبوط کرنے اور حکومت سے فلسطین کی حمایت میں مزید اقدامات کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ہوا۔ تقریب کے آخر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رکن یونس بونیری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شرکاء کی افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میںدیگر مذاہب بشمول ہندو، عیسائی اور سکھ رہنمائوں سمیت مختلف مسالک کے نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن فلسطینی عوام کے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنما کہا کہ اسرائیل کے رہنما ڈاکٹر پیپلز پارٹی کے کے قونصل جنرل کہا کہ فلسطین میں فلسطین پاکستان کے ا واز بلند فلسطین کا فلسطین کے کے حق میں سندھ کے کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک