آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں ،راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں مگروہ تیارنہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی تعدادآئین کے مطابق ہے وفاقی کابینہ کاایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھناچاہئے،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جتنی تعدادہونی چاہئے وہ ہے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ تین قلمدان ایک ساتھ دیکھے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اینکرزکوآف ایئرکرنے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔
انہوں نے کہاکہ عون عباس کو گرفتارکرناتھاتوانہیں آگاہ کرناچاہئے تھاجن لوگوں نے عون عباس بپی کے گھرپر چھاپہ مارانہیں استحقاق کمیٹی میں بلاناچاہئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ کر دے گی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں کاشتکاروں کے لیے 110 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور صوبے کی فلور ملز کو کاشتکاروں سے لازمی 25 فیصد گندم خریدنے کا پابند کیا تھا۔
اب پنجاب حکومت نے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے اور 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے ایسی فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ری سیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔ کاشتکار کو گندم اسٹور کرنے کی سہولت ملے گی اور اسٹوریج اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔