پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024ء کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا تھا جس کی منظوری اب ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی راہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024ء کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا تھا جس کی منظوری اب ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ سیکرٹریٹ دیا تھا

پڑھیں:

ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 

المصطفیٰ ہائوس ملتان میں منعقدہ نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کی جانب سے 19 اپریل روز ولادت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے دفتر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان المصطفیٰ ہاوس ملتان میں نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی، پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور : اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف
  • سینیٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
  • ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے، سینیٹر ایمل ولی خان
  • بھارت سن لے، پاکستان پہلے ہے اور ہم سب ایک ہیں، سینیٹر شیری رحمان
  • سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور؛ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی حمایت
  • ”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور
  • پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ