سعودی مفتیِ اعظم کا انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے مرحوم کے اہلِخانہ، خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح، امت کی رہنمائی میں گزاری۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت، سعودی عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم نے مرحوم کے اہلِخانہ، خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی خصوصی دعوت پر آذربائیجان گئے ہیں۔
وہ آج آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی موجود ہیں۔