سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔
رائل کورٹ نے منگل کی صبح سعودی عرب کے گرینڈ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مملکت اور مسلم دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ مسجد الحرام، مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے۔
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نومبر 1940 میں پیدا ہوئے اور 1999 سے تقریباً 26 برس تک سعودی عرب کے مفتیِ اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ سینئر علما کونسل کے صدر بھی رہے اور کئی بار حج کے خطبات دینے کا شرف حاصل کیا۔
ان کے انتقال کے بعد سعودی عرب سمیت مسلم دنیا بھر میں گہرے دکھ اور تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ علما اور رہنما ان کی علمی، دینی اور روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، خصوصاً فتاویٰ، عوامی رہنمائی اور شریعت کی وضاحت میں ان کے کردار کو نمایاں طور پر سراہا جا رہا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مفتیِ اعظم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعت کی وضاحت اور امت کی رہنمائی کے لیے وقف کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ، سعودی قیادت اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو قبولیت عطا کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب کے کرتے ہوئے
پڑھیں:
اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
پشاور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورس نے پتھریلے علاقے شاکس میں چھپائی گئی 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات رات کی تاریکی میں ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت بتائی جا رہی ہے، جس کے روابط علاقے تیرہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار پروپلین بیگز برآمد کیے، جن میں 120 پیکٹ چرس موجود تھے، جبکہ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً 1200 گرام تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے یہ کارروائی پاکستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی جاری قومی مہم کا حصہ ہے۔