2025-07-26@00:57:35 GMT
تلاش کی گنتی: 41
«کویت کے»:
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)کویت کے ایک سرکاری چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص اچانک اسٹوڈیو میں داخل ہو کر سیٹ پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر وزارت اطلاعات نے اسٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کردیا اور تکنیکی عملے کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا ہے۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔
کویت نے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا ۔ ویزوں کے اجرا کے معاملات کو بہتر بنانے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی ادارہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنے والوں کے لیے چار اقسام کے ویزوں کے اجرا کی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق سیاحت کی غرض سے کویت آنے والے اب ڈیجیٹل ویزہ اپلائی کرسکیں گے جس کا دورانیہ تین ماہ کا ہوگا۔ وہ غیرملکی جو کویت میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل خانہ کےلیے بھی مذکورہ سہولت سے مستفیض ہوسکتے ہیں علاوہ ازیں تجارتی یا بزنس ویزے اور سرکاری وفود کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ویزے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی وزارتِ سماجی امور نے فلاحی انجمنوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کردیے۔ ان ہدایات کا مقصد ملک میں فلاحی سرگرمیوں کو بہتر طور پر منظم کرنا اور چندوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق صرف ان فلاحی منصوبوں کے لیے چندہ جمع کیا جا سکے گا جنہیں وزارت سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل ہو۔ کسی بھی مارکیٹنگ کمپنی، اشتہاری ادارے یا رضاکارانہ ٹیم کے لیے چندہ جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت اگر کسی خاص ضرورت کے لیے انفرادی چندہ جمع کرنے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے بھی وزارت سے پہلے اجازت لینا لازم ہو گا۔
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء) پاکستان کے 85 ویں قومی دن کی مناسبت سے، کویت میں پاکستان کے سفارت خانے نے 24 جون 2025 کو ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کویت کے وزیر تجارت و صنعت، عزت مآب خليفة عبدالله العجيل نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں 350 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں شاہی خاندان کے افراد، کویت کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام، کاروباری رہنما، میڈیا کے نمائندے، سفارتی کور کے ارکان، اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد شامل تھے۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور کویت کے قومی ترانوں سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی نے سفارتی کور کے ڈین کے ہمراہ روایتی کیک کاٹنے کی تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سٹی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کویت کے خام تیل کے نرخ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی خام تیل کی قیمت میں واضح کمی ہوگئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ یو اے ای نیوز ایجنسی نے کویت پٹرولیم کارپوریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ کویتی خام تیل کی فی بیرل قیمت 69.98 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 76.32 ڈالر فی بیرل کی قیمت کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4.34 ڈالر کی کمی آئی اور یہ 67.14 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس...
قطر میں ایرانی حملے کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں، فضائی حدود بند کردی ،سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو فتح کا اعلان نام دے دیا، جنوبی اسرائیل میںپاور پلانٹ کو نشانہ بنانے سے بجلی بندہوگئی، کئی شہروں میں دھماکے یران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت،شام اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا۔سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو ’’فتح کا اعلان‘‘ نام دے دیا۔ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے...
ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملوں کے بعد بحرین، عمان اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے اعلان کیا کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (Fifth Fleet) کا صدر دفتر قائم ہے، جس کی ذمہ داری خلیج، بحیرہ احمر، بحیرہ...
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی جنگی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور حالات معمول پر آنے کے بعد فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران...
ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔ خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں قطر نے...
کویت کی جانب سے قریباً 2 دہائیوں بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں ملازمت، تجارت، اور فیملی وزٹ کے مواقع دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے کا اعلان دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کویتی حکومت کی جانب سے ورک ویز، فیملی ویزہ، بزنس ویزہ اور ٹورسٹ ویزہ کی کیٹیگریز بحال کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ پاکستانی حکام اور کویتی وزارت داخلہ کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور افرادی قوت کی فراہمی کو مستحکم کرنا...

ایران سے ممکنہ جنگ:امریکا کا عراقی‘کویت اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے سفارتی اور فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور خاندانوں کے انخلا کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز خلیجی ریاست کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے ملازمت، تجارت، سیاحت اور خاندانی دوروں سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے سے خاص طور پر صحت، تیل، اور ہنر مند مزدوروں کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی شہری اب کام، فیملی ویزٹ، سیاحتی، کمرشل اور ڈیپنڈنٹ ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر 1200 نرسز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، جس سے ظاہر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا ہے کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال نےنجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے کویت کے حکام نے ویزہ سہولت فراہم کردی ہے، ویزہ سہولت کے بعد پاکستانی شہری کویت کا دورہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا تھا کہ کویت ویزے کے لیے اب پیپر ورک دنوں میں مکمل ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے، پہلے کویت کے ویزے کا اجرا کا عمل بہت مشکل ہوتا تھا۔ خیال رہے کویت نے 19 سال کے بعد پاکستانی...
وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )کویت نے 19 سال بعدپاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر تے ہوئے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے رپورٹ کے مطابق اہم خلیجی ملک کویت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کی پابندی کا خاتمہ کرتے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جارہے ہیں.(جاری ہے) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کوکویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے، کویت کے تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے...

کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
پاکستان اور کویت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ورکرز کے لیے سنہری موقع، کویت نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا پاکستان اور کویت کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور بدھ کے روز (14 مئی) کو کویت میں منعقد ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ کویتی وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سمیح عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کے تعاون، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطوں کا جائزہ لیا تاکہ دوطرفہ تعاون کو...
کویت(نیوز ڈیسک) کویت کی وزراء کونسل نے عرفات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزراء کونسل نے جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چھٹیوں کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا اور منگل 10 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔ امارات فلکیات سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک 6 جون 2025 بروز جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق ذی الحجہ کے مہینے کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے، اور...
وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر نے ملاقات کی اور کہا کہ کویت علاقائی امن اور سلامتی کےلیے پاکستان کے وژن کا حامی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کویت کے ولی عہد کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیاشہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران کویت اور پاکستان کے درمیان مضبوط، تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے جلد از جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہباز شریف نے کویتی سفیر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی...
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی...
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ ساتھ امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقات کا ذکرکیا۔ لاہور میں ماہ شوال...

کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرپرستِ اعلی مبارک سعدون المطوع کی رہائش گاہ پر تقریبِ افطار کا انعقاد
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا...
یرموک: کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی...
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز کویت سٹی:کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت جناب مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاؤہ ترکی اور تاجکستان کے سفراء کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلی مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورکویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت عزت مآب شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔...
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل...
کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت...
بغداد سے وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عراق کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ممالک کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کی حمایت میں اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت اور عراق نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر عراق نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ بغداد...
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معاینے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون طویل عرصے سے نافذ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بیماریوں سے روک رکھنا ہے۔حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے ممالک کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 17.98 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن قطر، کویت اور بحرین کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کو ہونے والی برآمدات کا حجم 1.597 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.506 ارب ڈالر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ...
کویت(نیوز ڈیسک)کویت کی حکومت نے اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تعطیلات جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوں گی۔شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔30 جنوری سے یکم فروری تک تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ امریکا: ایتھلیٹکس...
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 غیر ملکیوں کی شہریت کو منسوخ کردیاگیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہریت اور امیگریشن ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 38افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 پر کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع شیخ طلال الخالد کو عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک کروڑ دینار جرمانے کی سزا...
کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم لبنان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی و استحکام کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔بفارس نیوز کے مطابق، کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے بیروت میں لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنان کے لیے مستقبل کی تعمیر کے مواقع موجود ہیں۔ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی...
کویت(نیوز ڈیسک)شبِ معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں۔ کویتی کابینہ نے کہا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری...
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16کلو گرام شبو اور 10,000ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے...