عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کویت(نیوز ڈیسک) کویت کی وزراء کونسل نے عرفات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزراء کونسل نے جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چھٹیوں کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا اور منگل 10 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔
امارات فلکیات سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک 6 جون 2025 بروز جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق ذی الحجہ کے مہینے کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے، اور امسال ہلالِ ذی الحجہ 27 مئی کو دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے میڈیا کو بلاک کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔