ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملوں کے بعد بحرین، عمان اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے اعلان کیا کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (Fifth Fleet) کا صدر دفتر قائم ہے، جس کی ذمہ داری خلیج، بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحرِ ہند کے کچھ حصوں پر محیط ہے۔

بحرینی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ اقدامات سیکیورٹی مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔

کویت اور عمان نے اپنی فضائی حدود کو بند کرتے ہوئے پروازوں کو ری شیڈول کیا ہے۔ قطر اور یو اے ای جانے والی پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خلیج میں کشیدگی میں مسلسل اضافے کے سبب دیگر خلیجی ممالک بھی ممکنہ حفاظتی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

فائل فوٹو 

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی