کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا اور پاکستان کے ساتھ اپنی ذاتی اور ترکی سرکار کی وابستگی پر سیرحاصل گفتگو فرمائی۔

(جاری ہے)

کویت، پاکستان اور ترک دوستی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ یہ بات یاد رہے کہ اس تقریب میں ترکی افواج کے ایک اعلیٰ دستے نے کرنل گوکھر دیفنس اتاشی کویت کی معیت میں شرکت کی۔

 تاجکستان کے سفیر زبید اللہ زبید اور یو این او کے سفیر ڈاکٹر امیرا الحسن نے پاکستان سے اپنے تعلق اور وابستگی کے حوالے سے بات کی۔ تاجکستانی سفیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات ملک پاکستان میں بسر کیے ہیں۔ گورنر فروانیة کے نمائندہ سلمان الظفیری نے کویت پاکستان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز حسین نے سفراء کرام کی آمد اور میڈیا ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ کے پی ایف اے ایگزیکٹو کونسل کے چاق و چوبند اراکین نے بڑے پروفیشنل انداز سے تمام سفراء کرام کے پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نشستوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پاکستانی تنظیمی صدور، چیدہ چیدہ پاکستانی کمیونٹی ممبران اور کویتی حضرات نے شرکت فرمائی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

 اسماء ناز عباسی پارلیمانی سیکرٹری  ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اسماء ناز عباسی کو پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر کر دیا گیا اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اپنے تقرر پرایم پی اے اسماء  ناز عباسی نے کہا کہ اللّٰہ پاک کا شکر ہے کہ بطورِ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب انہیں منتخب کر لیا گیا ہے اس انتخاب پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور پارٹی کی اعلی  قیادت کی تہہ دل سے مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ میں بطورِ پارلیمانی سیکرٹری اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھاؤں گی اور پارٹی کے اعتماد او رساکھ کو بحال رکھوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • لاہور میں مقیم مہمان ہندوؤں کے لیے دیوالی کی تقریب کا انعقاد
  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
  •  اسماء ناز عباسی پارلیمانی سیکرٹری  ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر
  • سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد