اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔

کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 اسلامی ممالک کیلئے مثال بنتے ہوئے بھارت کو دشمن جارح ملک قرار دیکر مقاطعہ کیا جائے اور تجارتی و اقتصادی روابط ختم کئے جائیں 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کی یکجہتی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک کے جذبۂ ہمدردی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے رواں ماہ جدہ میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, today received a call from Kuwait’s Foreign Minister, Abdullah Al-Yahya.



The Kuwaiti FM conveyed Crown Prince Sabah Al-Khalid Al-Sabah’s condolences over the tragic loss of lives and damage caused… pic.twitter.com/mHOnFAg5M4

— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 16, 2025


 
 
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔

 وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ: پاکستان میں دہشتگردی پر افسوس: مصری وزیرخارجہ 
  • اسحاق ڈار کا اومانی اور مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ