علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ملاقات، پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف علی پرویز ملک کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔
دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں