کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

خلیجی ریاست کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے ملازمت، تجارت، سیاحت اور خاندانی دوروں سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے سے خاص طور پر صحت، تیل، اور ہنر مند مزدوروں کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔

اس فیصلے کے تحت پاکستانی شہری اب کام، فیملی ویزٹ، سیاحتی، کمرشل اور ڈیپنڈنٹ ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر 1200 نرسز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کویت پاکستانی ہنرمندوں سے اپنی افرادی قوت کو تقویت دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ایک نئے دور کا آغاز
کویت کے اس فیصلے کو پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی اشتراک، محنت کشوں کی نقل و حرکت، اور عوامی سطح پر رابطوں کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے بہتر سیکیورٹی حالات پر کویت کے اعتماد اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

پاکستان کے لیے کیا فوائد ہوں گے؟
ہزاروں ہنرمند پاکستانیوں کو اب صحت اور تیل کے شعبوں میں دوبارہ کام کے مواقع میسر ہوں گے۔ اسکے علاوہ پاکستانی تاجر، سرمایہ کار، اور کاروباری حضرات کو معاشی مواقع ملیں گے اور کویتی منڈی تک رسائی حاصل ہوگی۔ اسکے ساتھ ہی عوامی روابط استوار ہونگے اور خاندانی ملاقاتوں، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ ملے گا۔
پاکستانی محنت کشوں کے تحفظ کے لیے ایک نئی لیبر مفاہمتی یادداشت (MoU) بھی زیر غور ہے، جو ملازمت کے مواقع کو منظم اور محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔ یہ معاہدہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنائے گا اور ایک شفاف فریم ورک فراہم کرے گا۔

تمام ویزہ درخواستیں اب کویت کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں، جس سے درخواست دینے کا عمل نہایت آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

سفارتی ردعمل
کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ، ’یہ پاکستان اور کویت کے تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ ویزہ پابندی کے خاتمے سے نہ صرف کویت کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ پاکستان میں ہزاروں خاندانوں کو روزگار اور معاشی بہتری کے مواقع ملیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ مالی سال کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینٹر شمیم آفریدی پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرا قرض پروگرام طے پا گیا

پاکستان اور کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (KFAED) کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرا قرض پروگرام طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 2.5 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دستخط کی یہ تقریب وزارت میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر کویتی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد حشام، وزارت اقتصادی امور اور واپڈا کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ سیکریٹری اقتصادی امور نے کویتی حکومت اور KFAED کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رعایتی قرض دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور پائیدار شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے توانائی، پانی اور سماجی شعبوں میں کویت فنڈ کی مالی معاونت کو سراہا، جس سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ مئی 2024 میں ہونے والے پاکستان-کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کے دوران پاکستان نے کویت فنڈ سے مہمند ڈیم کے لیے کل 30 ملین کویتی دینار (تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالر) کی فنانسنگ کی درخواست کی تھی، جو چار مساوی قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق جون 2024 میں پہلے قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور اب دوسرے مرحلے کے لیے بھی دستخط کر دیے گئے ہیں۔
سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دوسرے قرض کے ذریعے تعمیراتی کاموں میں مزید رفتار آئے گی۔ اس منصوبے کا مقصد پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا، صاف توانائی پیدا کرنا، پشاور شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانا اور ملک میں سیلاب کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
حمیر کریم نے تیسرے قرضے پر جلد دستخط کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کویت فنڈ سے دیگر ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اضافی مالی معاونت کی درخواست کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد حشام نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اقدامات میں KFAED کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • کام کی زیادتی اور خاندانی ذمے داریاں، لاکھوں امریکی خواتین نے نوکریاں چھوڑ دیں
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرا قرض پروگرام طے پا گیا
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی