کویت : فلاحی کاموں کی نگرانی کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی وزارتِ سماجی امور نے فلاحی انجمنوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کردیے۔ ان ہدایات کا مقصد ملک میں فلاحی سرگرمیوں کو بہتر طور پر منظم کرنا اور چندوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق صرف ان فلاحی منصوبوں کے لیے چندہ جمع کیا جا سکے گا جنہیں وزارت سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل ہو۔ کسی بھی مارکیٹنگ کمپنی، اشتہاری ادارے یا رضاکارانہ ٹیم کے لیے چندہ جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت اگر کسی خاص ضرورت کے لیے انفرادی چندہ جمع کرنے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے بھی وزارت سے پہلے اجازت لینا لازم ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">