اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورکویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں،ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، میں اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی طور پر مفید تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے کویت کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کویت کے

پڑھیں:

دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور زمینی آپریشن اور قانون سازی کے ذریعے انتہاپسند سوچ کی مؤثر حوصلہ شکنی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ پرفخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، فورسز اور انٹیلی جنس ادارے متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر فورسز نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کو فتح کو تسلیم کیا اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف متعلقہ اداروں نے مشترکہ کاوشوں سے مؤثر کارروائیاں کیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ دریں اثنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک، چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
  • تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں: سلمان اکرم راجا
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان، سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم