کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

کویت سٹی:کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت جناب مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاؤہ ترکی اور تاجکستان کے سفراء کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلی مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئیے۔
مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ ترکیہ کی سفیر طوبا نور نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں گزرے ایام کی یادیں تازہ کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔ تاجکستان کے سفیر زبید اللّٰہ زبید نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہاں ان کا قیام خاصا یادگار رہا ہے۔
تقریب میں گورنر فروانیہ کے نمائندہ جناب سلمان الظفیری اور ترکیہ کے ڈیفنس اتاشی نے بھی شرکت کی۔ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفیر پاکستان افطار ڈنر

پڑھیں:

آسٹریلیا کے شہر میلبرین میں رنگا رنگ چاند رات پارٹی

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔ بچوں کی خوشی اور قہقہوں نے ماحول کو مزید پُرمسرت بنا دیا۔ فوڈ اسٹالز پر پاکستانی روایتی کھانوں کی خوشبو نے ہر کسی کو اپنی طرف کھینچا۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں کی ذائقہ دار ڈشز نے لوگوں کے ذوق کو خوب تسکین دی۔ ایک اور خاص لمحہ وہ تھا جب خواتین نے روایتی ڈھولکی کی محفل سجائی۔ پنجابی اور دیگر پاکستانی گانوں پر گائے گئے بول، قہقہے اور تالیاں ایک جشن کا منظر پیش کر رہے تھے۔ یہ لمحے نہ صرف تفریح سے بھرپور تھے بلکہ ہماری ثقافت کی خوبصورت عکاسی بھی کر رہے تھے۔ انٹریکٹیو بٹر فلائی ہاؤس بھی ایک خوبصورت اضافہ تھا، جہاں فیملیز نے قدرتی مناظر اور تتلیوں کے ساتھ خوبصورت یادیں بنائیں۔

یہ چاند رات فیسٹیول نہ صرف ایک تفریحی تقریب تھی بلکہ کمیونٹی کے درمیان محبت، یکجہتی اور ثقافت کو منانے کا حسین ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ “Pakistani Ladies in Victoria” کی ٹیم، خاص طور پر Hina Sultan کی محنت، لگن اور وژن کو کمیونٹی کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ یہ ایونٹ ایک یادگار شام اور کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ تھا، جس کی بازگشت طویل عرصے تک دلوں میں رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا
  • سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت
  • اس سال جانور کی کھال کا کیا ریٹ ہے؟
  • پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس کے حوالے سے اہم اعزاز حاصل کرلیے
  • آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی نوجوانوں کی چاند رات پارٹی میں بزرگوں کی شرکت
  • آسٹریلیا کے شہر میلبرین میں رنگا رنگ چاند رات پارٹی
  • محمد بن سلمان کا شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ
  • کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں شرکت
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
  • جسٹس روزی خان بڑیچ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان حلف برداری