اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا ہے کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال نےنجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے کویت کے حکام نے ویزہ سہولت فراہم کردی ہے، ویزہ سہولت کے بعد پاکستانی شہری کویت کا دورہ کررہے ہیں۔

ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا تھا کہ کویت ویزے کے لیے اب پیپر ورک دنوں میں مکمل ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے، پہلے کویت کے ویزے کا اجرا کا عمل بہت مشکل ہوتا تھا۔

خیال رہے کویت نے 19 سال کے بعد پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

کویت کی جانب سے اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے جاری کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں کویت نے

پڑھیں:

دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج

دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج

متعلقہ مضامین

  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • نادرا کا اہم اقدام؛ شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت