ٹیم پاک ڈونرز کا مسلسل 5ویں سال اعزاز، عطیہ دہندگان کویت کی ٹاپ 10 تنظمیوں میں 6 ویں پوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء) کویت میں پاکستانی کمیونٹی اور انسانی ہمدردی کے رضاکاروں کے لیے فخر کے لمحات میں، پاک ڈونرز کو کویت کی سال 2024-2025 کے لیے خون کے عطیہ کرنے والی سرفہرست 10 تنظیموں میں 6ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، جس کا اعلان کویت کی وزارت صحت کی سرپرستی میں سینٹرل بلڈ بینک کی جانب سے کیا گیا۔ اعزازی تقریب کا اہتمام وزیر صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے کیا، جنہوں نے کویت میں خون کے عطیہ کے لیے تعاون کرنے والی مختلف تنظیموں کی کوششوں کو ذاتی طور پر سراہا۔
تقریب میں پاک ڈونرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انچارج کوآرڈینیٹر عبدالوحید نے پوری ٹیم اور کمیونٹی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ یہ لگاتار پانچواں سال ہے جب پاک ڈونرز نے کویت کے ٹاپ 10 میں جگہ حاصل کی ہے جو اس کی غیر متزلزل لگن، منظم کوششوں اور اس کے عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کی فراخدلی کا ایک حقیقی ثبوت ہے۔(جاری ہے)
امسال اپریل 2025 تک، پاک ڈونرز نے خون کے عطیہ کی کل 27 مہمیں چلائی ہیں، جن میں صرف گزشتہ سال (2024-2025) کے دوران 3 کامیاب مہمات شامل ہیں۔
یہ کامیابیاں تنظیم کے بڑھتے ہوئے مثبت تاثر اور مسلسل خدمات کی عکاسی کرتی ہیں۔ تقریب کے دوران عبدالوحید نے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف پاک ڈونرز کے لیے نہیں ہے، بلکہ ہر ایک ڈونر اور رضاکار کے لیے ہے جس نے اس سفر کو ممکن بنایا۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمدردی اور کمیونٹی سروس ایک دیرپا میراث چھوڑتی ہے۔ پاک ڈونرز فخر سے کویت کے عوام کی لگن اور اتحاد کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک ڈونرز کے عطیہ کے لیے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ یوٹیوب چینل 'ٹاک شاک ، پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بظاہر سسٹم ٹھیک چل رہا ہے لیکن آرکیٹکٹس کو کچھ چیزیں اچھی نہیں لگ رہیں، ان میں ایک چیز آصف علی زرداری ہیں ، وہ کانٹے کی طرح چبھ رہے ہی۔ اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری عہدے سے ہٹ جائیں اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں لیکن ابھی مکمل معلومات فراہم نہیں کر سکتا ، آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کا پلان بن چکا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ وہ خود ہی عہدے سے ہٹ جائیں۔ اعزاز سید نے مزید کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام ہے ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو سب سے طاقتور لوگ ہیں ان میں سے کوئی ایک صدر بن جائے۔
رنگ خون کا، بہت ماند دیکھائی دیتا ہے
مزید :