وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔
لاہور پولیس میں خود احتسابی کی نئی مثال قائم، کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔
اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔